شرجیل نے ملک کے مختلف حصوں میں ایک ہی طرح کی پانچ ایف آئی آر درج کئے جانے کے خلاف اور تمام معاملات کی جانچ ایک ہی ایجنسی سے کرائے جانے کی عدالت سے درخواست کی ہے۔
شرجیل امام کی عرضی پر دہلی پولیس سے جواب طلب - دہلی پولیس سے جواب طلط
سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر معاملے میں غداری اور دیگر سنگین الزامات کا سامنا کررہے شرجیل امام کی عرضی پر دہلی پولیس سے جمعہ کو جواب طلب کیا۔

شرجیل امام کی عرضی پر دہلی پولیس سے جواب طلب
جج اشوک بھوشن اور جج سنجیو کھنہ پر مشتمل بنچ نے شرجیل کی طرف سے پیش سینئر وکیل سدھارتھ دوے کے دلائل سننے کے بعد دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے اور معاملہ کی سماعت دس دن بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔