سپریم کورٹ نے سماعت کو 14 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت ملتوی - گجرات فسادات 2002
ذکیہ جعفری نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر افراد کو ایس آئی ٹی کی جانب سے کلین چٹ دیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے جس پر سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔
2002گجرات فسادات معاملہ: ذکیہ جعفرہ کی درخواست پر سماعت ٹلی
سنہ 2002 گجرات فسادات کے بعد ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اس وقت کے وزیر اعلی نریندر مودی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام کو خارج کر دیا تھا اور انہیں کلین چٹ دے دی تھی۔
ان فسادات میں ذکیہ جعفری کے شوہر اور کانگریس کے قد آور رہنما احسان جعفری کو مبینہ طور پر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:18 AM IST