آئی این ایکس میڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو منظوری دینے سے متعلق معاملے میں کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔
عدالت عظمی نے چدمبرم کو ملی ضمانت رد کرنے سے متعلق مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کی نظر ثانی کی عرضی خارج کردی۔
جسٹس آر بھانومتی، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے کی بنچ نے نظر ثانی کی عرضی پر کھلی عدالت میں سماعت کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عرضی خارج کردی۔