دہلی کانگریس کے قد آور رہنما سجن کمار کو سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملے میں عمر قید کی سزا ملی ہوئی ہے اور وہ منڈولی جیل میں بند ہیں۔
سجن کمار کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی - سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملے میں عمر قید کی سزا
سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کے قتل کے بعد 1984 کے دہلی سکھ فسادات کے ایک مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمار کو جمعہ کے روز سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی اور کورٹ نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔
سجن کمار کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی
سپریم کورٹ نے آج ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ضمانت دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان کی ضمانت کی عرضی پر عدالت میں با ضابطہ طور پر کارروائی شروع ہونے پر سماعت کی جا سکتی ہے۔