اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بابری مسجد تنازع: سپریم کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ - بابری مسجد تنازع

بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی تنازع معاملے پر عرضی گزار نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے اس معاملے کوجلد از جلد سماعت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بابری مسجد تنازع: سپریم کورٹ سے فوری سماعت کا مطالبہ

By

Published : Jul 9, 2019, 12:45 PM IST

بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تنازع کے معاملے میں گوپال سنگھ وشارد نامی عرضی گزار نے سپریم کورٹ سے جلد از جلد معاملے کی سماعت کا مطالبہ کیاہے۔

سپریم کورٹ نے اس مطالبے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سماعت پر غور کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گيا تھا کہ اگر فریقین اس حساس معاملے کو مصالحت کے ذريعے حل کرنے میں ناکام رہے تو تب عدالت اپنا فیصلہ سنائےگی۔

سپریم کورٹ میں زیر سماعت بابری مسجد اور رام مندر اراضی کے معاملے میں فریقين کی مجموعی تعداد چودہ ہے۔ مسلم فریقین نے ثالثی کی مخالفت نہیں کی تاہم ہندو فریقین نے ثالثی کے ذریعے تنازع کا حل نکالنے سے انکار کیا ہے۔

یاد رہے کہ سن 2010 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایودھیا کی 2.77 ایکٹر متنازع اراضی کو دو فریقين ہندوؤں اور مسلمانوں میں تقسیم کرنے کے بجائے مندر میں رکھے رام لیلا کی مورتی کو بھی برابر کا حصہ دار قرار دیا تھا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details