سبرامنیم سوامی نے جمعرات کو چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور اس کی فوری سماعت کی درخواست کی ۔
اس کے بعد عدالت وعظمیٰ نے مرکزی حکومت سے حلف نامہ دائر کر کے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا اور سوامی کو تین ماہ بعد اپیل کرنے کو کہا ۔
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رام سیتو کو قومی ورثہ قرار دینے کے معاملے میں مرکزی حکومت نے ابھی تک جواب نہیں دیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے، لیکن سالوں بعد بھی حکومت نے اب تک جواب نہیں دیا ہے۔
سوامی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ رام سیتو لاکھوں ہندوؤں کے عقیدے سے منسلک ہے ۔ اسے نہ توڑا جائے اور رام سیتو کو قومی ورثہ قرار دیا جائے ۔