سپریم کورٹ نے جمعے کے روز کہا: 'ہم نے خود یکساں سول کوڈ بنانے کو کہا تھا، لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔'
سپریم کورٹ نے یکساں سول کوڈ کے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی طرف سے تاکید کے باوجود اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے کوئی حتمی کوشش نہیں کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے پر تبصرے کے دوران ریاست گوا کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہاں یکساں سول کوڈ لاگو ہے۔