جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے غیر سرکاری تنظیم مہاجر لیگل سیل کی عرضی پر شنوائی کے دوران کہا کہ اس کا سروکار لاک ڈاؤن کے دوران رد پروازوں کے ٹکٹوں کے پیسوں کے ریفنڈ کے سوال تک ہے اور مرکزی حکومت کو نیا حلف نامہ دائر کرکے یہ بتانا چاہیے کہ روپیے لوٹانے کا کیا طریقہ ہو سکتا ہے؟
شنوائی کے دوران سالسٹر جنرل تشار مہتا نے تسلیم کیا کہ عدالت عظمیٰ میں مرکز کی جانب داخل کیا گیا موجودہ حلف نامہ ٹھیک سے تیار نہیں کیا گیا ہے۔