دہلی این سی آر میں پابندیوں کو لے کر سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ دہلی ہریانہ اور اتر پردیش کے این سی آر خطے میں ٹریفک کے لیے ایک مربوط پالیسی ہونی چاہیے، اس کے لیے ریاستوں کی میٹنگ بلائی جائے۔
'دہلی این سی آرمیں ٹریفک پریکساں پالیسی تیارہو'
سپریم کورٹ نے اترپردیش، ہریانہ اور دہلی سے کہا ہے کہ این سی آر خطے میں ٹریفک آمد ورفت کے لیے ایک ہفتے میں ایک مشترکہ پالیسی تیار کرے، ساتھ ہی مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں ایک اجلاس بلانے کے لیے بھی کہا ہے۔
دہلی این سی آرمیں ٹریفک پرتیارہومشترکہ پالیسی: سپریم کورٹ
اس پر ہریانہ نے کہا کہ اس نے تمام پابندیاں دور کردی ہیں، عدالت نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایک پالیسی ایک راستہ اور پورٹل بنایا جائے، وہیں مرکز کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ وہ اس کے لیے ہدایات لیں گے تاکہ یکساں پالیسی ہو اور لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔
دراصل سپریم کورٹ اس درخواست کی سماعت کررہی ہے جس میں دہلی این سی آر میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں، سپریم کورٹ نے کہا ، پالیسی ، ایک طریقہ اور ایک پورٹل بنے، ایک ہی پاس بنے، اس طرح کا انتظام ہو۔