اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجیو قتل معاملہ: جانچ رپورٹ پر سپریم کورٹ نے عدم اطمینان ظاہر کیا - supreme court accepted the investigation report

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی قتل معاملے میں منگل کو سپریم کورٹ میں جانچ سے متعلق سٹیٹس رپورٹ پیش کی۔

Breaking News

By

Published : Jan 14, 2020, 10:35 PM IST

اس رپورٹ پر سپریم کورٹ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ سی بی آئی نے بیلٹ بم کی جانچ کے سلسلے میں جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس ہیمنت گپتا کی بینچ کے سامنے سٹیٹس رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ جانچ میں ایک مجرم اے جی پیر اری ولن بھی شامل ہے۔ بینچ نے سٹیٹس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ اپنے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل کے ذریعے فوری طور پر پیش ہوں اور اس پر بحث کریں۔

عدالت ِ اعظمی نے مرکز سے اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے دوبارہ تفصیلی سٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کو کہا۔ عدالت نے بغیر آئندہ تاریخ ڈالے معاملے کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details