اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرتار پور راہداری: میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا

کرتار پور جانے والے سکھ یاتریوں کے پہلے گروپ میں سنی دیول کے علاوہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ اور مرکزی وزیر ہریدیپ پوری اور ہرسمرت کور بادل شامل ہیں۔

سنی دیول بھی کرتارپور روانہ ہونگے

By

Published : Nov 8, 2019, 10:52 AM IST

وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر نے بتایا کہ اداکار سے سیاستداں بنے سنی دیول کرتار پور راہداری کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستان جانے والے افتتاحی جلوس کا حصہ ہوں گے۔

سنی دیول نے کہا ہے کہ 'اگر میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا، میں ضرور جاؤں گا، وہ میرا علاقہ اور میرا گھر ہے'۔

سنی دیول جو عام انتخابات کے دوران پنجاب میں بی جے پی کے اسٹار امیدوار تھے، نے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے سے پہلے گرداس پور گرودوارہ میں دعا کی تھی۔

اپنے انتخاب کے ہفتوں بعد سنی دیول نے اس راہداری کی کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے والی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جو ان کے حلقہ گرداس پور میں ڈیرہ بابا نانک کے مزار کو سرحد کے اس پار گردوارہ دربار صاحب سے ملاتی ہیں۔

سنی دیول کے علاوہ سکھ یاتریوں کے پہلے گروپ میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، وزیر اعلی پنجاب امریندر سنگھ اور مرکزی وزراء ہردیپ پوری اور ہرسمرت کور بادل شامل ہیں۔ جمعرات کے روز وزارت خارجہ کی جانب سے گرودوارہ دربار صاحب کے دورے کے لیے کانگریس کے ایم ایل اے نوجوت سنگھ سدھو کو بھی سیاسی منظوری دی گئی تھی۔

وزارت نے بتایا کہ بھارت نے 9 نومبر کو کرتار پور میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کرنے والے 550 ممبران وفد کی ایک فہرست ارسال کی تھی، اور فرض کیا ہے کہ اس کی تصدیق پاکستان کے ذریعہ ہو گی۔

دریائے راوی کے کنارے واقع گرودوارہ کرتار پور سکھوں کے لیے بڑی مذہبی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سکھ مذہب کے بانی گرو نانک دیو نے وہاں 18 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا تھا۔

کرتار پور راہداری کے لیے افتتاحی تقریبات ہفتے کے روز سرحد کے دونوں اطراف میں ہوں گی۔ جبکہ اس راہداری کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کی جانب سے کریں گے ، جبکہ ان کے پاکستانی ہم منصب عمران خان دوسرے سرے پر اس کا کھلا اعلان کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details