انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے کا استقبال کریں اور اسے قبول کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مشروط ثالثی کی پیشکش کی گئی تھی لیکن فریقین متفق نہ ہونے کے سبب یہ ناکام ہوگئی۔
یو پی سنی وقف بورڈ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے خوش - up sunni waqf board chairman
اتر پردیش سنی وقف بورڈ کے چیر مین ظفر فاروقی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں اور ہمیں یہ فیصلہ منظور ہے۔
یو پی سنی وقف بورڈ سپریم کورٹ کے فیصلہ سے خوش
انہوں نے کہ کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قطعی اور آخری ہے اور اسے ہر حال میں مانا جائے گا اور اس فیصلہ کے خلاف کوئی اپیل نہیں کی جائے گی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد عرفان سے بات کرتے ہوئے سنی بوقف بورڈ کے چیرمین ظفر فاروقی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب نظر ثانی کی درخواست داخل نہیں کی جائے گی۔