اردو

urdu

سکھبیر بادل متفقہ طور پر شرومنی اکالی دل کے صدر منتخب

By

Published : Dec 14, 2019, 11:19 PM IST

شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے 99ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہفتے کےروز پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ بادل کو متفقہ طور پر ایس اے ڈی کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

سکھبیر بادل متفقہ طور پر شرومنی اکالی دل کے صدر منتخب
سکھبیر بادل متفقہ طور پر شرومنی اکالی دل کے صدر منتخب


مسٹر بادل تیسری مرتبہ پارٹی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ حال ہی میں تیجا سنگھ سمندری نے ایس اے ڈی کے اجلاسِ عام میں جتھے دار توتا سنگھ نے عہدۂ صدرات کے لیے سکھبیر سنگھ بادل کے نام کی تجویز رکھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ قبل ازیں سنہ 2008 میں سکھبیر سنگھ بادل پہلی مرتبہ ایس اے ڈی کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اس وقت پرکاش سنگھ بادل نے سینیئر صدر اور وزیر رنجیت سنگھ برہمپورہ سے سکھبیر بادل کے نام کی تجویز پیش کروائی تھی اور ڈینڈسا نے حمایت کی تھی۔

سنہ 2013 میں بھی عہدۂ صدارت کے الیکشن میں مسٹر برہمپورہ نے مسٹر سکھبیر بادل کا نام عہدۂ صدارت کے لیے پیش کیا تھا اور ڈھینڈسا نے منظوری دی تھی۔ مسلسل دوسری مرتبہ سکھبیر سنگھ بادل کو صدر کے عہدے پر فائز کرنے والے باقی اکالی کے رہنمااب بادل خاندان کی مخالفت میں ہیں۔ مسٹر برہمپورہ نے اب اپنی الگ اکالی دل ٹکسالی بنالی ہے۔ ایس اے ڈی کے ان دونوں رہنماؤں کی مخالفت کے باوجود اکالی دل کی حالیہ قیادت سکھبیر بادل کی حمایت میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details