اتر پردیش کے دیوریا کے صدر کوتوالی علاقے میں اپنی ماں کی بیماری سے پریشان حال ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔پولیس کے ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
ماں کی بیماری سے پریشان نوجوان کی خود کشی - mother's illness
اتر پردیش کے دیوریا کے صدر کوتوالی علاقے میں اپنی ماں کی بیماری سے پریشان حال ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔پولیس کے ذرائع نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
ماں کی بیماری سے پریشان نوجوان کی خود کشی
انہوں نے بتایا کہ اظہری گاؤں کے رہائشی 20 سالہ بھولا گوڑ کی ماں کئی ماہ سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہے۔ علاج کے بعد بھی اپنی والدہ کی صحت میں بہتری نہ ہونے کی وجہ سے بیٹا بہت پریشان تھا۔
اس نے ہفتے کی رات پھندا بناکر پھانسی لگالی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچنے کوتوالی پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑا اور نعش کو اتارکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔