اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شراب کی رقم نہ ملنے پر خودکشی - suicide

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے انٹرنیشنل برڈن آف اِلنس پروجیکٹ کے حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی مرد اور خواتین کی خودکشی کی شرح عالمی خودکشی کی شرح سے بالترتیب 1.5 اور 2 گنا زیادہ ہے۔

suicide for not getting money for alcohol
شراب کی رقم نہ ملنے پر خودکشی

By

Published : Jul 19, 2020, 2:12 PM IST

ملک میں آئے دن خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

کچھ روز قبل ہی شاہ پور تعلقہ کے ایک نوجوان نے قرض کے بوجھ سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔ اب شاہ پور تعلقہ سے ہی تعلق رکھنے والا ایک فرد کے خود کشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

شراب پینے کے لئے رقم نہ ملنے سے دلبرداشتہ ہو کر ایک فرد نے خود کشی کرلی۔

یہ واقعہ شاہ پور تعلقہ ضلع یادگیر کے ہلی سگر دیہات کے گنج علاقے کی ایک عمارت میں پیش آیا۔

متوفی کی راج کمار سباراو کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق 45 سالہ یہ فرد ہلی سگر تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر کا ساکن تھا۔ اس سلسلے میں شاہ پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

انٹرنیشنل برڈن آف اِلنس پروجیکٹ کی رپورٹ کے مطابق 15 سے 39 سال کی عمر کے درمیان خودکشی کی شرح نسبتاً زیادہ ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بوجھ، معاشی قرضہ اور ازدوجی تعلقات خود کشی کے اسباب ہیں۔

تاہم یہ سمجھنا ضروری ہے کہ خود کشی کے خیالات کیوں آتے رہتے ہیں۔ اس کا حل کیا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسان اپنے آپ کو کبھی اگیلا محسوس نہ کریں۔ اپنے رشتہ داروں، دوست و احباب سے ملتے رہا کریں اور ایمرجنسی صورت حال میں کسی ماہر نفسیات سے رجوع کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details