اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سدرشن ٹی وی کا پروگرام تلخ ہے: مرکزکا حلف نامہ - بنداس بول پروگرام اچھا نہیں ہے

مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے. جس میں کہا گیا ہے کہ سدرشن ٹی وی کا یو پی ایس سی جہاد پروگرام "اچھے ذائقے یا سمجھ میں نہیں ہے" اور اس سےفرقہ وارانہ کوششوں کے فروغ پانے کا امکان ہے"۔

سدرشن ٹی وی کا پروگرام تلخ ہے: مرکزکا حلف نامہ
سدرشن ٹی وی کا پروگرام تلخ ہے: مرکزکا حلف نامہ

By

Published : Nov 19, 2020, 5:52 AM IST

سپریم کورٹ میں داخل حلف نامے میں مرکز نے مذکورہ چینل کے سربراہ سریش چاونکے کو مستقبل میں محتاط رہنےکے لیے آگاہ کیا۔

ایم آئی بی نے کیس کے تمام حقائق اور حالات کا جائزہ لینے اور براڈکاسٹر کے بنیادی حقوق میں توازن پیدا کرنے کے بعد، مستقبل میں محتاط رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر سدرشن ٹی وی چینل لمیٹڈ۔ کو ہدایت دی۔اور کہا کہ اگر مستقبل میں پروگرام کوڈ کی کوئی خلاف ورزی ہوتی ہے تو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

مزید برآں، وزارت اپنے اختیارات کے ضابطہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے کہتی ہے کہ مذکورہ چینل کواپنے پروگرام "بنداس بول- یو پی ایس سی جہاد" کے آئندہ قسطوں کے مواد کا جائزہ لینا چاہئے تاکہ ضابطے کی خلاف ورزی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے دفاتر پر این آئی اے کے چھاپے

ABOUT THE AUTHOR

...view details