سوامی نے مہاراشٹر بحران پر یہاں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شیوسینا کا بی جےپی سے الگ ہونا افسوس ناک ہے۔
انہوں نے پارٹی کی اعلی قیادت پر بالواسطہ طورپر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مانا کہ جے چند نے پرتھوی راج چوہان کو دھوکا دیاتھا لیکن پرتھوی راج نے بھی جے چند کو بہت تنگ کیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مہاراشٹر میں کس کی جیت ہوگی یا کس کی ہار ہوگی،یہ سوال نہیں ہے بلکہ سب سے بڑا سوال ’ہندوتو‘کو بچانے کا ہے اور ’ہندوتو‘ کس طرح محفوظ رہےگا،یہ سب سے بڑی فکر کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے شیوسینا بی جے پی سے علحیدہ ہوئی ہے اس کے دوبارہ بہت جلد ساتھ آنے کی امید نہیں ہے۔