اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ارریہ: تیسرے مرحلے کے لیے اب تک کسی امیدوار نے پرچہ داخل نہیں کیا - Bihar

ارریہ اسمبلی حلقہ کے لئے مجموعی طور پر تین لوگوں کے نام این آر کاٹے گئے، ان میں کانگریس امیدوار کے طور پر موجودہ رکن اسمبلی عابدالرحمن ، آزاد امیدوار کی حیثیت سے راشد انور اور آزاد امیدوار کی ہی حیثیت سے نیلوفر کے نام شامل ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 18, 2020, 11:15 AM IST

بھارتی ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں تیسرے مرحلے میں ہونے والے انتخاب سے متعلق گزشتہ 14 ستمبر سے ہی پرچہ نامزدگی داخل کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، تاہم چوتھے دن بھی ارریہ، سکٹی، رانی گنج اور جوکی ہاٹ نشستوں کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آغاز نہیں ہو سکا۔

حالانکہ ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں الیکشن آفیسر دن بھر مستعدی سے ڈٹے رہے، لیکن کسی بھی اسمبلی حلقہ سے کوئی بھی امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کے لئے نہیں پہنچے۔ ان چاروں نشستوں کے لئے بھلے ہی پرچہ نامزدگی داخل کا آغاز نہیں ہوا ہو مگر اب تک کل 34 این آر کاٹے جا چکے ہیں۔

ارریہ اسمبلی حلقہ کے لئے مجموعی طور پر تین لوگوں کے نام این آر کاٹے گئے، ان میں کانگریس امیدوار کے طور پر موجودہ رکن اسمبلی عابدالرحمن ، آزاد امیدوار کی حیثیت سے راشد انور اور آزاد امیدوار کی ہی حیثیت سے نیلوفر کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ کے لئے آر جے ڈی کے سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے آر جے ڈی امیدوار، بی جے پی امیدوار رنجیت یادو اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے دیوانند منڈل کے نام سے تین این آر کاٹے گئے۔ جوکی ہاٹ اسمبلی حلقہ سے اب تک پانچ این آر کاٹے جانے کی خبر ہے۔

اسی طرح ارریہ اسمبلی حلقہ سے اب تک 10 این آر کاٹے گئے ہیں، وہیں رانی گنج سے دو لوگوں کے نام این آر کاٹے گئے ہیں، ان میں آزاد امیدوار کے طور پر سریش کمار اور آر جے ڈی امیدوار کے طور پر اویناش منگلم کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح سکٹی اسمبلی حلقہ سے بھی تین لوگوں کے نام این آر کاٹے جانے کی اطلاع ہے۔ جب کل نو این آر اب تک سکٹی اسمبلی حلقہ سے این آر کٹ چکے ہیں۔ اس طرح ضلع سے سے مجموعی طور پر 34 این آر کٹ چکے ہیں مگر اب پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل اب تک صفر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details