اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

علیگڑھ: پی ایچ ڈی کے امیدواروں نے خودکشی کی دھمکی دی - یونیورسٹی انتظامیہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے لیے تقریبا دو مہینوں سے دھرنا چل رہا ہے، لیکن تاحال کوئی حل نہیں نکلا ہے۔

علیگڑھ: پی ایچ ڈی کے امیدواروں نے خودکشی کی دھمکی دی

By

Published : Jun 12, 2019, 9:59 PM IST


آج دھرنے پر بیٹھے پی ایچ ڈی امیدواروں کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار اور وائس چانسلر کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی، لیکن یہ میٹنگ بھی ناکام رہی۔

علیگڑھ: پی ایچ ڈی کے امیدواروں نے خودکشی کی دھمکی دی

میٹنگ میں شامل طلبا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو رواں برس پی ایچ ڈی میں داخلہ دینے سے انکار کر دیا اور مبینہ دھاندھلی کی جانچ کی یقین دہائی کرائی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ طلبا آئندہ برس پی ایچ ڈی کے داخلہ جاتی امتحان میں شامل ہوں۔

یونیورسٹی انتظامیہ طلبا کی جانب سے کیے گئے دعوے کو فرضی قرار دیتی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے اس قدم کے خلاف پی ایچ ڈی کے امیدواروں نے خودکشی کی دھمکی دی ہے ، ان کا کہان ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ 72 گھنٹوں کے اندر اپنے مطالبات پورے کرے۔

اس سلسلے میں طلبا نے وزیراعظم مودی، ایچ آر ڈی، ڈی جی پی، ڈی آئی جی اور علی گڑھ پولیس کو خط لکھا ہے اور کہا کہ اگر 72 گھنٹوں کے اندر پی ایچ ڈی میں داخلے کا اعلان نہیں کیا گیا تو وہ خودکشی کر لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details