ریاست اتر پردیش کے ضلع مرزاپور کے اسکول سوامی وویکا نند کے کچھ طلبا نے ایک ایسی اسمارٹ تصویر کا ایجاد کیا ہے، جس سے چوری کو روکنے میں مدد ملے گی۔
ان طلبا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اسمارٹ تصویر بنائی ہے، جس میں یہ سہولیات دی گئی ہے کہ جب کوئی چور اس مشین کے ارد گرد 15 میٹر کے دائرے تک آئے گا، مشین فوراً اس میں سیٹ کیے ہوئے مکان مالک کے نمبر پر کال کرے گی، جس سے آدمی ہوشیار ہو جائے گا اور چوری کی واردات رک سکے گی۔
ان بچوں کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش ہےاور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں یہ اسمارٹ تصویر ان کے یوم پیدائش پر بطور تحفہ پیش کریں۔