بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد یونیورسٹی کے سنسکرت ودیا دھرم وگیان فیکلٹی میں فیروز خان کی اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے تقرری کے خلاف جاری طلبا کا احتجاج 15 دنوں بعد جمعہ کو ختم ہوگیا۔
لیکن مظاہرہ کرنے والے طلبا نے امتحانات اور درجات کا بائیکاٹ کرنے کے اعلان کے ساتھ ان کے مطالبات نہ تسلیم کیے جانے پر زوردار تحریک شروع کرنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔
احتجاج کی قیادت کررہے طالب علم چکرپانی اوجھا نے کہا کہ ان کے مطالبات کا ایک میمورنڈم یونیورسٹی انتظامیہ کو دیا گیا ہے اور طلبا کو دس دنوں کے اندر جواب دینے کی تحریری یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے اور اسی بنیاد پر یہ احتجاج ملتوی کیا گیا ہے۔