آئی ایچ ایس مارکٹ کی طرف سے آج یہاں مینوفیکچرنگ کے شعبہ کے لئے خریداری کے مینیجر انڈیکس (پی ایم آئی) کی رپورٹ جاری کی گئی۔
ماہ بہ ماہ بنیاد پر جاری ہونے والا انڈیکس مئی میں 30.8 ریکارڈ کیا گیا جس کا مطلب یہ ہے کہ اپریل کے مقابلے میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں بھاری کمی آئی ہے۔
خیال رہے انڈیکس 50 سے کم رہنا گزشتہ ماہ کے مقابلے کمی کو اور 50 سے اوپر رہنا اضافہ کی عکاسی کرتا ہے جبکہ 50 پوائنٹس کو استحکام کی علامت سمجھا جاتا ہے. حالانکہ اپریل کے مقابلے کمی کی رفتار معمولی طور پر کم رہی۔ اپریل میں انڈیکس 27.4 ریکارڈ کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں نے مئی میں تاریخی سطح پر ملازمین کی چھٹنی کی ہے۔
آئی ایچ ایس نے 15 سال پہلے پی ایم آئی رپورٹ تیار کرنی شروع کی تھی.ملازمین کی چھٹنی کی رفتار مئی میں ان 15 سال میں سب سے زیادہ رہی۔ اس سے پچھلا ریکارڈ سطح اسی سال اپریل میں درج کیا گیا تھا۔