ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے ہفتہ کی صبح جاری ایک بیان میں کہا کہ ہانگ کانگ پولیس عوام کی حفاظت اور حقوق کی حفاظت کے لیے عزائم سے بھرپورکارروائی کرے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین جمعہ کے روز شام میں تین مقامات پر جمع ہوئے اور قانون کے خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس تھانے، عوامی املاک میں توڑپھوڑ کی اور ماس ٹرانزٹ ریلوے اسٹیشنوں اور مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر آتش زنی کی۔