اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جنسی زیادتی معاملے میں سعودی عرب جیسا قانون بننا چاہیے: کنگنا رناوت - Kangana Ranaut on rape case

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں سخت قانون کی وکالت کرتے ہوئے کہا جس طرح سعودی عرب میں چوراہے پر قصوروار کو لٹکا دیتے ہیں، اسی طرح ہمارے یہاں بھی سخت قانون بننا چاہیے-

Strict law to be made like Saudi Arabia in rape case: Kangana Ranaut
عصمت دری معاملے میں سعودی عرب جیسا قانون بننا چاہیے: کنگنا رناوت

By

Published : Jan 9, 2021, 11:02 PM IST

بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت آج بھوپال کے اقبال میدان پہنچیں۔ محکمہ ثقافت کی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر کے ساتھ انہوں نے فلم دھاکڑ کا مہورت شارٹ دیا۔

عصمت دری معاملے میں سعودی عرب جیسا قانون بننا چاہیے: کنگنا رناوت

اس کے بعد کنگنا نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی سے متعلق ہمارا قانون پرانا ہے, جس میں صرف فائل چلتی رہتی ہے۔ انصاف ملنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔ پولیس اور قانون سے سب سے زیادہ متاثرین کا استحصال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا بہت سارے ممالک ایسے ہیں جہاں جنسی زیادتی کے معاملے میں سخت قوانین نافذ ہیں۔ جیسے کہ سعودی عرب میں جنسی زیادتی کے معاملے میں چوراہے پر قصورواروں کو پھانسی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا میرے خیال سے اجتماعی آبرو ریزی اور دیگر سنگین وارداتوں کے معاملوں سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے۔


ریاست مدھیہ پردیش میں بنائے گئے لو جہاد قانون کے بارے میں کنگنا نے کہا یہ ایک اچھا قانون ہے۔ انہوں نے کہا کی بہت سارے لوگوں کو اس قانون سے پریشانی ضرور ہوئی ہے۔

یہ صحیح بات ہے کہ کچھ لوگوں کے دماغ میں یہ بات نہیں بیٹھتی ہے کہ یہ لو جہاد ان لوگوں کے لئے ہے جنہیں اس سے پریشانی ہوئی ہے۔ آج لوگ ایک دوسرے کے مذہب میں شادیاں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کرناٹک: نئے انسداد گئوکشی قانون کے تحت پہلا مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ دوسرے مذہب میں شادی کر کے جن کی زندگی اچھی چل رہی ہے وہ تو ٹھیک ہے۔ پر جنہوں نے دوسرے مذہب میں شادی کر کے دھوکا دیا ہے یہ قانون ان پر سختی سے آزمایا جائے گا۔ بھلا پھسلا کر شادی کر کے دھوکا دینے والوں کے لیے یہ قانون بنانا ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details