اردو

urdu

کانگریس پارٹی کے کارکنان کا انوکھا احتجاج

ایک طرف جہاں معاشی سست روی سے ملک کے کاروباری پریشان ہیں تو وہیں دوسری طرف اشیا کی بڑھتی قیمت سے عوام سخت پریشان ہے۔

By

Published : Dec 7, 2019, 2:43 PM IST

Published : Dec 7, 2019, 2:43 PM IST

Updated : Dec 7, 2019, 2:53 PM IST

Strange protest of Congress party workers
کانگریس پارٹی کے کارکنان کا انوکھا احتجاج

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے کچہری کے سامنے کانگریس کارکنان نے پیاز کے قیمت پر احتجاج و مظاہرہ کیا۔

کانگریس پارٹی کے خاتون رضا کار رنکی شرما نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 'پیاز کی قیمت کا اثر خواتین پر بھی پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے پیاز عوام کے دسترس سے باہر ہے۔ اس لیے پورا ملک پیاز کی قیمت کو لے کر تشویش کا اظہار کر رہا ہے'۔

کانگریس پارٹی کے رضاکاروں نے کچہری کے سامنے نہ صرف پیاز کی قیمت کو لے کر احتجاج کیا بلکہ پیاز سے بنے ہوئے ہار گلے میں ڈال قیمت کو کم کرنےکے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں : سی ایس آئی آر نے ذیابیطس کی دوا تیار کی

کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر زاہد انصاری نے ای ٹی وی کو بتایا کہ 'پیاز کی قیمت میں جس قدر اضافہ کیا گیا ہے ہے اس کے ذمہ دار مرکزی و ریاستی حکومت ہے پیاز کی قیمت میں اضافہ ہونے کو لے کر کہا کہ اس سے صرف غریب اور عوام کومشکلات کا سامنا ہے '۔

کانگریسی رہنما اونیش کاجلہ نے کہا 'ہم نہ صرف پیازکی قیمت کو لے کر مظاہرہ کررہے ہیں بلکہ روزمرہ استعمال ہونے والی سبھی اشیاء میں مہنگائی کو لے کر کانگریسی پارٹی کے کارکنان سڑک پر اترے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کی وہ پیاز کی قیمت میں کمی کرے'۔

Last Updated : Dec 7, 2019, 2:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details