اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انتخابات میں مسلح افواج کو استعمال نہ کریں: ایل راما داس - پارٹیوں کے خلاف کاروائی

بحریہ کے سابق سربراہ ایل راما داس نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوجی کاروائیوں کو اپنے سیاسی مفاد کے لیے استعمال نہ کریں۔ کیوں کہ فوج کا تعلق کسی بھی طرح سیاست سے نہیں ہوتا ہے۔

misuse-of-armed-forces

By

Published : Mar 9, 2019, 3:05 PM IST

انہوں نے عام انتخابات میں فوج کی کاروائیوں سے ذاتی فائدہ اُٹھانے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

ایل راماداس نے الیکشن کمیشن سے پلوامہ حملہ، بالاکوٹ فضائی حملہ اور ونگ کمانڈر ابھینندن کے وطن واپسی جیسے واقعات کو آئندہ انتخابات میں اپنے ذاتی سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے والی سیاسی پارٹیوں کے خلاف کاروائی کرنے کو کہا۔

انہوں نےالیکشن کمیشن کے سربراہ سنیل اروڑہ کو ایک اوپن لیٹر لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی ریلیاں، پوسٹرز اور میڈیا کے سامنے مسلح افواج کی تصاویر اور فوج سے تعلق رکھنے والے واقعات کو استعمال کرنے سے روکا جائے۔

خط میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلح فوج غیر جانبدارانہ طور پر قوم کے لئے ہمیشہ آگے رہی ہے اور ان کو سیاسی امور میں گھیسٹنا قابل مذمت ہے۔

الیکشن کمشن سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مسلح فوج سے تعلق رکھنے والی تصویریں استعمال کرنے سے پرہیز کرنے کا حکم جاری کیا جائے کیوں کہ اس سے فوج کو سُبکی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details