اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلگودیشم رکن اسمبلی پر پتھراو - وائی ایس آر کانگریس کارکنوں نے حملہ کیا

تلگودیشم کے زخمی رکن اسمبلی رام کرشنا بابو نے حکمراں جماعت کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

تلگودیشم رکن اسمبلی پر پتھراو
تلگودیشم رکن اسمبلی پر پتھراو

By

Published : Jun 15, 2020, 4:33 PM IST

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں وائی ایس آر کانگریس کے کارکنوں نے تلگودیشم رکن اسمبلی رام کرشنا بابو پر پتھراو کیا۔ تلگو دیشم رکن اسمبلی ایک تقریب میں حصہ لینے یہاں پہنچے۔ اس موقع پر حکمراں جماعت کے کارکنوں نے تلگو دیشم رکن اسمبلی رام کرشنا بابو اور ان کے ساتھیوں پر پتھراو کیا۔

پتھر بازی میں زخمی مذکورہ رکن اسمبلی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ سڑک پر احتجاج کیا۔ اور ان پر حملہ کرنے والے وائی ایس آر کارکنوں کو گرفتار کرنے کا مطالہ کیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہیکہ تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس رہنما اور کارکنوں میں جھڑپ ہوئی ہے، اس سے قبل بھی کئی بار دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جھڑپ اور مارپیٹ ہوئی۔ تلگودیشم نے اس سے قبل بھی حکمراں جماعت پر تشدد اور غنڈہ گردی کا الزام لگایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details