اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسٹوکس کی پریکٹس میچ میں کپتانی اننگز - practice match

ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کی دو ٹیمز ٹیم بٹلر اور ٹیم اسٹوکس کے مابین تین روزہ وارم اپ میچ ہوا ہے۔

ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کی دو ٹیمز ٹیم بٹلر اور ٹیم اسٹوکس کے مابین تین روزہ وارم اپ میچ ہوا ہے
ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کی دو ٹیمز ٹیم بٹلر اور ٹیم اسٹوکس کے مابین تین روزہ وارم اپ میچ ہوا ہے

By

Published : Jul 3, 2020, 8:55 PM IST

ویسٹ انڈیز کے خلاف آٹھ جولائی سے کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کی دو ٹیمز ٹیم بٹلر اور ٹیم اسٹوکس کے مابین تین روزہ وارم اپ میچ کے دوسرے روز ٹیم اسٹوکس نے 233 رن بنائے، جس میں کپتان بین اسٹوکس نے 41 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

ٹیم بٹلر نے پہلی اننگز میں 90 اوور میں پانچ وکٹز پر 287 رنز بنائے۔ جبکہ ٹیم بٹلر کو پہلی اننگز میں 54 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ میچ انگلینڈ کی تربیتی ٹیم کو دو ٹیمز میں تقسیم کرکے کیا جارہا ہے، ٹیم اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹیم اسٹوکس کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور کریگ اوورٹن نے دو دو وکٹز حاصل کیں

ٹیم بٹلر کے لیے اوپنر روری برنز 21، اوپنر جیمز بریسی 85، جو ڈینلی 48، ڈین لارنس 58، اولی پوپ 25 اور کپتان جوس بٹلر نے ناٹ آؤٹ 24 رنز بنائے۔

ٹیم اسٹوکس کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور کریگ اوورٹن نے دو دو وکٹز حاصل کیں۔

ٹیم اسٹوکس کی اننگز میں جیک کرولی نے 77 گیندوں میں 43 رنز، کپتان اسٹوکس نے 63 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے اور بین فاکس نے 38 رنز بنائے۔

ٹیم اسٹوکس کی اننگز میں جیک کرولی نے 77 گیندوں میں 43 رنز، کپتان اسٹوکس نے 63 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے اور بین فاکس نے 38 رنز بنائے

ٹیم بٹلر کی جانب سے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے 12 اوورز میں 37 رن دے کر دو وکٹز حاصل کیں۔

اسٹوکس باقاعدہ کپتان جو روٹ کی عدم موجودگی میں پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی کپتانی سنبھالیں گے۔

روٹ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں نہیں کھیل پائیں گے۔

اسٹوکس روٹ کی غیر موجودگی میں پہلی بار انگلینڈ کی کپتانی سنبھالیں گے، اسٹوکس انگلینڈ کے سب سے کم تجربہ والے کپتان بھی بن جائیں گے۔

ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کی دو ٹیمز ٹیم بٹلر اور ٹیم اسٹوکس کے مابین تین روزہ وارم اپ میچ ہوا ہے

انہوں نے اپنے کیریئر میں پہلے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی کپتانی نہیں کی تھی۔

اسٹوکس پچھلے 50 برس میں دوسرے ایسے کپتان ہوں گے جو فرسٹ کلاس میچ کھیلے بغیر انگلینڈ کے پہلے کپتان بن جائیں گے، اس سے قبل کیون پیٹرسن نے بغیر فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہی ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی کپتانی کی تھی۔

اسٹوکس کو سنہ 2016 میں نائب کپتان بنایا گیا تھا، لیکن برسٹل میں حملے کے ایک برس بعد نائب کپتان کو اس سے الگ کردیا گیا تھا۔

انہوں نے گذشتہ برس ایشیز سے نائب کپتانی واپس حاصل کی تھی، پہلے ٹیسٹ میں جوز بٹلر نائب کپتان ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details