اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی

لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں آہستہ آہستہ اقتصادی سرگرمیاں شروع ہونے سے بدھ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دکھائی دی اور بی ایس ای کا سینسیکس میں 400 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی میں 120 پوائنٹس کا اچھال آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی

By

Published : May 21, 2020, 7:50 PM IST

لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے میں آہستہ آہستہ اقتصادی سرگرمیاں شروع ہونے سے بدھ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دکھائی دی اور بی ایس ای کا سینسیکس میں 400 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی میں 120 پوائنٹس کا اچھال آیا۔

شروع میں سینسیکس 36.58 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 30،159.59 پوائنٹس پر کھلا لیکن اس کے بعد سبز نشان میں چلا گیا۔ پہلے گھنٹے کے کاروبار میں ہی یہ 400 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 30،596.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ منگل کو یہ 30،196.17 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سینسیکس کے برعکس نفٹی میں 10.05 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 8،889.15 پوائنٹس پر کھلا اور 120 پوائنٹس سے زائد کی برتری بناتا ہوا 9،000.05 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ مجھولی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کار خریداری کررہے ہیں۔ بی ایس ای کے گروپ میں آئی ٹی، ٹیک، ٹیلی کمیونیکیشن اور آٹو کے علاوہ دیگر سیکٹرز میں تیزی رہی۔

خبر لکھے جانے تک سینسیکس 296.72 پوائنٹس یعنی 0.98 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 30،492.89 پوائنٹس پر اور نفٹی 87.20 پوائنٹس یعنی 0.98 فیصد اوپر 8،966.30 کاروبار کررہاتھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details