تمل ناڈو کے وزیر آر بی ادے کمار نے کہا کہ 'این پی آر کو لے کر مائناریٹیز خصوصاً مسلم طبقے میں خوف اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ اس لیے ریاستی حکومت نے این پی آر کے کام پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے۔'
مذکورہ وزیر نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کو یہ اختیار ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور صدر جمہوریہ کے منظور کردہ قانون کو منسوخ کرے۔'
تمل ناڈو کے ریونیو وزیر آر بی ادے کمار نے کہا کہ 'ریاستی حکومت نے مرکز کو خط لکھ کر این پی آر کی وضاحت کی اپیل کی ہے، جب تک این پی آر میں شامل تینوں امور کے بارے میں مرکزی حکومت وضاحت نہیں کرتی، ریاستی حکومت قومی آبادی رجسٹر کے اندراج (این پی آر) سے متعلق کام نہیں اٹھائے گی اور اسے روک دیا جاتا ہے۔'