اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ریاستیں مزدوروں کی واپسی کے لیے وزارت ریلوے کے ساتھ بہتر تال میل قائم کریں' - The number of buses also increased

مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ مختلف مقامات پر پھنسے اپنے مہاجر مزدوروں کی آسان آمد و رفت کے لیے وزارت ریلوے کے ساتھ بہتر تال میل قائم کریں اور اسپیشل ٹرینوں کے انتظامات کریں۔

home ministery
وزارت داخلہ

By

Published : May 19, 2020, 11:47 PM IST

مرکزی داخلہ سکریٹری نے ریاستوں کے وزرائے اعلی کو لکھے خط میں کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خوف اور روزی روٹی چھن جانے کے اندیشہ کے پیش نظر مزدور اپنے گھر جانے کے لیے بے چین ہیں۔ ریاستوں کو انکی مشکلات دور کرنے کے لیے مرکز کے ساتھ تال میل پر بھی زور دینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستوں اور وزارت ریلوے کے مابین بہتر تال میل قائم کرکے کئی مزید اسپیشل ٹرینیں چلائی جانی چاہئیں۔ بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جانا چاہیے اور ان بسوں کو انٹر اسٹیٹ بارڈر پر داخلہ کی اجازت ہونی چاہئے۔

مزدوروں کا دل افواہوں کی وجہ سے بے چین ہے اس لئے ٹرینوں اور بسوں کی روانگی کے بارے میں واضح معلومات دی جانی چاہئے۔ ریاستوں کے پیدل جارہے مہاجرین کے لئے صفائی ستھرائی، کھانا اور صحت سہولیات کے مناسب انتظامات کرنے چاہئیں۔ ضلع مجسٹریٹ پیدل جارہے مزدوروں کو ٹرانسپورٹ کے لئے انہیں بتائے گئے مقامات، نزدیک کے بس ٹرمنلوں یا ریلوے اسٹیشنوں پر لے جا سکتے ہیں۔ مہاجر مزدوروں میں شامل خواتین، بچوں اور بزرگوں کی خاص ضرورتوں پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔

خط میں دہرایا گیا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ یہ یقینی کریں کہ کسی بھی مہاجر کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے مجبور ہوکر سڑکوں یا ریلوے کی پٹریوں پر چلنے کی ضرورت نہ پڑے۔ وہ ضرورت کے مطابق ٹرینوں کو چلانے کے لئے وزارت ریلوے سے درخواست کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details