ریاست مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے رہنما شہبندو ادھکاری کے استعفی دینے کے بعد ریاست میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی کی شدید نکتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کی ناپاک کوشش سے 'ماں ماٹی مانش' کی سیاسی جماعت ختم نہیں ہو جائے گی، پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہے، جس پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہوتی اسے بی جے پی ختم نہیں کر سکتی ہے۔'
وزیر کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے کہنے پر وزیر اعلی ممتابنرجی استعفی دے دیں گی، کیوں بھائی ممتا بنرجی نے ایسا کیا کیا ہے، ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ دلیپ گھوش کے پاگل پن پر ردعمل کرنا ضروری نہیں ہے، ان سے کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے۔'
فرہاد حکیم کے مطابق بی جے پی کے پاس اپنا کوئی رہنما نہیں ہے، اس لیے انہیں بیرونی لوگوں کی مدد کی ضرورت پڑ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ترنمول کانگریس اور اس کے رہنماوں پر انگلی اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے، انہیں اترپردیش، مدھیہ پردیش،گجرات اور بہار پر نظر ڈالنے کی ضرورت ہے کہ وہاں کیا چل رہا ہے۔'
فرہاد حکیم کے مطابق اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلی جو کچھ کر رہے ہیں وہ نا قابل تعریف ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ان کا کہنا تھا کہ 'مغربی بنگال تمام طرح کی بدعنوانی سے پاک ہے لیکن بیرونی ریاستوں سے آنے والے بی جے پی کے رہنما غیر ذمہ دارانہ بیان بازی کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔'
شھبندو ادھکاری کے استعفی دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس پر زیادہ باتیں نہیں کرنی چاہیے، شھبندو کا یہ انفرادی فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ان سے بہتر طریقے سے کوئی کچھ کہہ نہیں سکتا ہے۔'
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے چیف نے کہا کہ ترنمول کانگریس ایک سمندر ہے ایک لوٹا پانی نکال لینے سے ممتا بنرجی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، انہوں نے کہا کہ ہم مضبوطی کے ساتھ عوام کے درمیان ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔'