اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت سے کسانوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر ورکن اسمبلی نے ریاستی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں سے صرف دس کوئنٹل تور خرید رہی ہے جب کہ کانگریس کے دوراقتدار 20 کوئنٹل فصلیں خریدی جاتی تھیں۔

state government should solve the problems of the farmers in bidar
ریاستی حکومت سے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

By

Published : Feb 7, 2020, 12:51 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:38 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کسانوں کا مظاہرہ دو دنوں سے جاری ہیں، کسان ریاستی حکومت سے اپنے مسائل کے لیے مطالبہ کر رہے ہیں۔

کسانوں کے مظاہرہ کے مقام پر کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگزار صدر و رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈے بھی اس تحریک میں شامل ہرکر ریاستی حکومت کی سخت مخالفت کی۔

ریاستی حکومت سے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہ موجودہ حکومت کسانوں سے صرف دس کوئنٹل تور خرید رہی ہے جب کہ کانگریس حکومت میں دوراقتدار 20 کوئنٹل فصلیں خریدی جاتھیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے وقت بی جے پی کے جانب سے بیدر میں بند شکر کے کارخانہ دوبارہ شروع کرنے کی بات کہی گئی تھی، مگر آج تک وہ شکر کا کارخانہ چالو نہیں کیا گیا۔

انہوں نے شکر کے کارخانے کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ضلع بیدرکے تمام تعلقہ جات کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات جلد سے جلد دینے کا مطالبہ کیا

رکن اسمبلی بھالکی ایشور کھنڈے نے کہا کہ سابق حکومت کی جانب سے کسانوں کو قرض معافی کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اور ایک لاکھ روپے تک قرض معاف بھی کیا گیا تھا مگر اس وقت حذب مخالف میں رہی بی جے پی حکومت نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ کسانوں کا پورا پورا قرض معاف کیا جائے، اب خود بی جے پی کی حکومت ہے اور کسانوں کا یہ حال ہے۔

ریاستی حکومت سے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ

انھوں نے موجودہ ریاستی بی جے پی حکومت سے مطالبہ کیا کے ضلع بیدر کے کسانوں کے مسائل کو حل کریں

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details