اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ماحولیاتی تحفظ اور عوامی سہولیات کے لیے بہترین اقدام - پبلک ٹرانسپورٹ

ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا سوسائٹی کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے کار پولنگ کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے لیے کار پولنگ کا طریقہ

By

Published : Oct 28, 2019, 5:52 PM IST

گریٹر نوئیڈا سوسائٹی کے لوگوں نے کار پول کو 'لفٹ پلیز'کا نام دیا ہے ۔اس کے تحت سوسائٹی کے باہر ایک اسٹینڈ بنایا گیا ہے۔ وہاں کار سوار افراد ان لوگوں کی مدد کریں گے جو پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔

ایسے افراد کو ان مقامات پر ڈراپ کیا جائے گا جہاں کار پول کے اسٹینڈ ہوں گے۔ وہاں 'لفٹ پلیز ' کا بورڈ نصب کیا گیا ہے۔

سوسائٹی سے باہر جانے والے افراد کو کار سے ان سینٹر پر پہنچایا جائے گا جہاں عوامی آمدورفت کے وسائل دستیاب ہوتے ہیں ۔

سوسائٹی کے ممبران کی کار پر کوڈ لکھا جائے گا جس سے لوگ سمجھ سکیں گے کہ یہ ہماری سوسائٹی کی کار ہے۔سوسائٹی والوں کو بھی ایک کارڈ جاری کیا گیا ہے اسی کو دکھا کر لوگ اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details