اردو

urdu

امریکی صدر کے دورہ آگرہ سے پہلے سکیورٹی سخت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے تاج محل ٹور پروگرام کے پیش نظر انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔

By

Published : Feb 20, 2020, 4:59 PM IST

Published : Feb 20, 2020, 4:59 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:31 PM IST

ssp-of-agra-held-a-meeting-before-donald-trump-agra-visit
امریکی صدر کے دورہ آگرہ سے پہلے سکیورٹی سخت

انتظامیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں آگرہ کے ایس ایس پی ببلو کمار نے اپنے ماتحت اہلکاروں کے ساتھ ایک خاص میٹنگ کی۔

امریکی صدر کے دورہ آگرہ سے پہلے سکیورٹی سخت

جس میں انہوں نے اپنے آگرہ کے دورے کے دوران ٹرمپ کی حفاظت پر تبادلہ خیال کیا۔

دراصل 24 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا کے ساتھ بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔

اس دوران، وہ آگرہ میں تاج محل کا بھی دورہ کریں گے۔

اس سلسلے میں پولیس انتظامیہ بھی مستعد ہوگیا ہے اور شہر کے سی سی ٹی وی کیمروں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ایس ایس پی ببلو کمار نے کہا کہ 'ہماری بہت ساری ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں۔ عوامی وسائل، انٹیلیجنس اور ذاتی انتظام کے لئے ایک الگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ہم حکام کے ساتھ تمام انتظامات کر رہے ہیں۔ ہمارے تمام ساتھی کوشش کررہے ہیں کہ ادھر ادھر گھوم کر انہیں مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details