اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مظفر نگر: 'گھریلو تشدد' کے خلاف مہم کا آغاز - ایس ایس پی ابھیشیک یادو

ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گھریلو تشدد کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔ مہم کے تحت ضلع میں تمام پی آر وی پر تعینات تمام عملے کو بریفنگ دی۔

مظفر نگر میں گھریلو تشدد کے خلاف مہم کا افتتاح
مظفر نگر میں گھریلو تشدد کے خلاف مہم کا افتتاح

By

Published : Mar 8, 2020, 10:50 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے پولیس لائن میں میٹنگ کے دوران بتایا کہ 'ڈائریکٹر جنرل پولیس اترپردیش پولیس نے گھریلو تشدد سے دوچار خواتین کی مدد کے لئے مہم ترتیب دی ہے۔'

آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک یادو نے ضلع کے تمام پی آر وی عملے کو ریزرو پولیس لائن میں بریف کیا۔

مظفر نگر میں گھریلو تشدد کے خلاف مہم کا افتتاح

اس مہم میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایات کا فوری طور پر یوپی 112 پر جواب دیا جائےگا اور فوری طور پر موقع پر پہنچیں گے۔

متاثرہ خواتین 112 پر کال کرکے اپنی شکایت درج کرواسکتی ہیں۔ اس میں خواتین کی شکایت کے بعد ، پی آر وی جس میں عورت ہوگی ، متعلقہ خاتون کے گھر جاکر تفصیلی معلومات حاصل کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی پی آر وی کے تمام عملے کو آئندہ ہولی کے تہوار تک اس مہم کی کامیابی سے تکمیل کے لئے ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details