اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر: دسویں کے نتائج کا اعلان، 95.30 فیصد طلباء کامیاب - مہاراشٹر

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

By

Published : Jul 29, 2020, 5:27 PM IST

آج ظاہر کیے گئے نتائج کے مطابق ریاست کا نتیجہ 95.30 فیصد رہا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلہ میں، نتائج میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال صرف لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔کوکن ڈویژن کا نتیجہ سب سے زیادہ 98.77 فیصد رہا ہے اورنگ آباد ڈویژن کا نتیجہ سب سے کم 92 فیصد رہا ہے۔

کامیاب ہونے والے طلباء میں سے 5،39،373 نے امتیازی طور پر ( ڈسٹنکشن) میں جبکہ 5،50،809 نے درجہ اول، 3،30،588 نے درجہ دوم اور 80،335نے پاس گریڈ سے کامیابی حاصل کی۔

ان طلباء کے علاوہ دوبارہ امتحان دینے والے ( رپٹرس) میں سے 1،79،264 نے امتحان دیا اور 1،35،991 نے کامیابی حاصل کی۔

اسٹیٹ بورڈ نے پونے، ناگپور، اورنگ آباد، ممبئی ، کولہا پور ، امراوتی ، ناسک ، لاتور اور کوکن علاقائی بورڈ کے تحت دسویں جماعت کے امتحان 3 مارچ 2020 سے 23 مارچ 2020 کے درمیان میں منعقد کیے تھے۔

امتحان کے لیے 15 لاکھ 84 ہزار 26 طلباء نے فارمس بھرے تھے ۔ جس میں سے 15 لاکھ 75 ہزار 103 طلباء امتحان دیا ۔ ان میں سے 15لاکھ 1 ہزار 105 طلباء پاس ہوئے ہیں۔

لڑکیوں کا نتیجہ 96.91 فیصد جبکہ لڑکوں کا فی صد 93.90 رہا۔ کرونا وباء کی وجہ سے جوابی پرچوں کی جانچ میں کافی وقت لگا اور مشکلات پیدا ہوئی تھیں جس کے باعث نتائج کے اعلان میں تاخیر ہوئی۔

علاقائی بورڈ کے لحاظ سے نتائج: پونا: 97.34، ناگپور: 93.84 فیصد ، اورنگ آباد: 92.00 فیصد ، ممبئی: 96.72 فیصد ، کولہاپور: 97.64فیصد ، امراوتی: 95.14 فیصد،ناسک: 93.73 فیصد ، لاتور: 93.09فیصد ، کوکن: 98.77 فیصد ظاہر کیا گیا۔ریاست میں اردو مضمون میں جملہ 91،583 طلباء نے امتحان دیا تھا۔ جس میں سے 96.61 فیصد، جملہ 88،481 کامیاب ہوئے ہیں۔

ریاستی بورڈ میں طلباء کو 60 مختلف مضامین میں امتحان دینے کی سہولت ہے۔ان مضامین میں سے 20 مختلف مضامین کا نتیجہ صد فیصد رہا۔

واضح رہے کہ ان مضامین میں بہت کم طلباء امتحان دیتے ہیں ۔ بعض میں صرف ایک ایک طالب علم نے ہی امتحان دیا اور کامیابی پائی۔اردو مضمون سب سے زیادہ ممبئی ڈیوژن میں 22،555 طلباء نے امتحان دیا اور 21،700 کامیاب ہوئے۔

اسی طرح کوکن ڈیوژن میں سب سے کم صرف 1،471 طلباء نے امتحان دیا جس میں سے 1،463 کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ پونا ڈیوژن میں بھی صرف 5،810 نے امتحان دیا اور 5،761 کامیاب ہوئے۔

اورنگ آباد ڈیوژن میں 15،503نے امتحان دیا اور 14،871 کامیاب ہوئے۔ کولہاپور ڈیوژن میں 1768 نے امتحان دیا اور 1756 کامیاب ہوئے، ناگپور ڈیوژن میں 2670 نے امتحان دیا اور 2654 کامیاب ہوئے۔

امراوتی ڈیوژن میں 18،600 نے امتحان دیا اور 18،317 کامیاب ہوئے۔ ناسک ڈیوژن میں 17،229 نے امتحان دیا اور 16،258 کامیاب ہوئے۔ اور لاتور ڈیوژن میں5977 نے امتحان دیا اور 5701 کامیاب ہوئے۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details