مذہبی پیشوا سری سری روی شنکر نے منگل کو مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ وہ ملک میں مقیم ایک لاکھ سے زیادہ سری لنکن تاملوں کو شہریت دینے پر غور کرے۔
سری سری روی شنکر نے ایک اور ٹویٹ لکھا کہ میں نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ صدر تھے۔ "اس سلسلے میں ان سے بھی بات کی تھی ۔ہم نے منموہن سنگھ سرکار کو تامل ناڈو سے 10 ملین دستخط بھی پیش کیے تھے۔ جبکہ سری لنکا کے مہاجرین کو یورپ ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں شہریت دی گئی ہے۔ وہ اب بھی بھارت میں پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔