اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسپائس جیٹ کی گوہاٹی-ڈھاکہ پروازشروع - گوہاٹی

کفایتی طیارہ خدمات فراہم کرانے والی کپمنی اسپائس جیٹ نے بین الاقوامی ہوائی اُڈان کے تحت آسام کے دارالحکومت گوہاٹی اور بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے بیچ پرواز شروع کی۔

اسپائس جیٹ کی گوہاٹی-ڈھاکہ پروازشروع

By

Published : Jul 2, 2019, 5:07 AM IST

آسام کے وزیر اعلیٰ سرباند سونووال نے گوہاٹی کے مشہور گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈھاکہ جانے والی پرواز کو ہری جھنڈی دکھائی۔

ڈھاکہ سے آنے والی پہلی پرواز کو پانی کی بوچھاروں سے رسمی سلامی دی گئی۔اس موقع پر ہوابازی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری اوشا پاڑھی اور اسپائس جیٹ کے چیف مارکیٹنگ آفیسر دیبوجو مہرشی بھی موجود تھے۔

اسپائس جیٹ ایئر لائن نے بتایا کہ گوہاٹی اور ڈھاکہ کے درمیان یہ پہلی براہ راست پرواز ہے۔
بامبریڈیئر کیو 400 طیارہ روزانہ گوہاٹی سے صبح 11 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہوکر شام دو بجکر دس منٹ پر ڈھاکہ پہنچے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details