اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ریزرویشن فارم میں مسافر کی منزل کا پورا پتہ بھی لے گی ریلوے

بھارتی ریلوے نے فیصلہ کیا ہے کہ خصوصی ٹرینوں میں ریزرویشن کے لئے بھری جانے والی تفصیل میں مسافر کی منزل کا پورا پتہ بھی لیا جائے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر اس سے فوراً رابطہ کیا جا سکے۔

ریزرویشن فارم میں مسافر کی منزل کا پورا پتہ بھی لے گی ریلوے
ریزرویشن فارم میں مسافر کی منزل کا پورا پتہ بھی لے گی ریلوے

By

Published : May 14, 2020, 4:19 PM IST

ریلوے بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی)کی ویب سائٹ پر ریزرویشن فارم میں اس فیصلے پر عمل میں ضروری ترمیم کرنے کےلئے کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر کوئی مسافر کورونا سے متاثر پایا جاتا ہے اور اس کے ساتھی اس وقت تک اپنی منزل تک چلے جاتے ہیں تو ایسے میں پروٹوکول کے مطابق انہیں ڈھونڈنا اور ان کی جانچ کرانا ایک مشکل کام ہوتا ہے۔سبھی مسافروں کی منزل کا پورا پتہ ہونے کی صورت میں یہ پریشانی نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details