ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے سبکدوش انڈین آرمی کرنل بی ڈی لامبا سے خاص بات چیت کی۔
کرنل لامبا نے بتایا کہ 'موجودہ حکومت میں ڈیفینس سیکٹر میں بہت ساری تبدیلیاں آئی ہیں، حکومت نے کافی اچھے کاموں کو انجام دیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں ایک سبکدوش افسر ہوں اس لیے مجھے محکمۂ دفاع کی موجودہ اندرونی باتوں کا علم نہیں ہے لیکن باہری طور پر جو نظر آ رہا ہے، اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس سیکٹر میں اچھا کام ہو رہا ہے۔'
خاص طور پر شمال مشرقی خطے میں موجود ایسٹرن کمانڈ کے تعلق سے کرنل لامبا کا کہنا ہے کہ 'اس ریجن میں دہشت گردی پہلے کے برعکس کم ہوئی ہے اور عالمی سرحد پر بھی کافی تبدیلیاں لائی گئی ہیں لیکن سرحدں کو لے کر اور بھی تبدیلیاں ہونی ضروری ہیں۔'