اس معاملے کے بعد سے بھارت میں 26 جولائی کو ہر برس'کارگل وجے ڈے' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس 'آپریشن وجے' میں کیپٹن وجینت تھاپرکی جواں مردی کے کارنامے اس دور کے نوجوانوں کے لئے متاثرکن ہیں۔ کیپٹن وجینت تھاپر کے والد کرنل ابھیانت نے اس موقع ہر ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی اور اپنے بیٹے کی حب الوطنی کی کچھ یادیں تازہ کیں۔
کیپٹن وجینت تھاپر کے والد کرنل ابھیانت نے ای ٹی وی بھارت کو بتایاکہ' میں نے اپنی زندگی میں اپنے بیٹے کو کبھی خود سے الگ نہیں کیا مجھے جب بھی کوئی پریشانی لاحق ہوتی ہے تو میں اپنے بیٹے کی تصویر کے سامنے کھڑا ہوتا ہوں۔ اس سے بات کرتا ہوں ۔ اس سے میرا سارا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ' گرچہ میرے بیٹے کا جسم چلا گیا لیکن اس کے خیا لات اب بھی ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ' میں نے اپنے بیٹے کے کارنامے اور اس کی یاد میں 'وجینت ایٹ کارگل' کے نام سے ایک کتاب تحریر دی ہے، جس میں میں نے اپنے بیٹے کی پیدائش، اس کی اسکولنگ، کالج اور حب الوطنی اور اس کی بہادری کی داستان کو لکھا ہے۔