مؤرخہ 17 مئی 2020 کو لا ک ڈاؤن سے متعلق اقدامات اور متعلقہ نظر ثانی شدہ جامع رہنما خطوط کے تحت داخلی امور کی وزارت نے ریل گاڑیوں کے ذریعے مختلف مقامات یا شہروں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کی نقل وحرکت کے لئے نظر ثانی شدہ معیاری آپریٹنگ ضوابط (ایس او پی)، جاری کئے ہیں۔
وزارت ریلوے، وزارت داخلہ کے ساتھ صلاح و مشورہ کر کے شرمک اسپیشل ریل گاڑیاں چلانے کی اجازت دے گی۔
تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو نوڈل حکام نامزد کرنے چاہیئں اور اس طرح کے مزدوروں، اور دیگر افراد کو لانے اور لے جانے کے لئے ضروری انتظامات کرنے چاہیئں۔
ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضروریات کی بنیاد پر ریل گاڑیوں کے ٹھہرنے کے اسٹیشنوں اور منزل مقصود کے تعین سمیت ریل گاڑیوں کے نظام الاوقات کو وزارت ریلوے کے ذریعے حتمی شکل دی جائے گی، اور ان تفصیلات کو وزارت ریلوے کی جانب سے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرایا جائے گا۔ تاکہ وہ اس طرح کے پھنسے ہوئے مزدوروں کو لانے اور لے جانے کے لئے معقول اور مناسب انتظامات کر سکیں۔