پروفیسر اختر حسیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ماہنامہ تہذیب الاخلاق اس کام کو بہ حسن و خوبی سے انجام دے رہا ہے کہ وہ نوجوان قارئین کو ان اہم مفکرین اور دانشوروں کے کام سے روشناس کرا رہا ہے کہ جن کی اردو ادب اور فکر میں شاندار خدمات رہی ہیں'۔
پروفیسر حسیب نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ 'وہ سرسید احمد خان، علامہ اقبال اور دیگر مفکرین اور ادیبوں کی تعلیمات اور فکر و فلسفہ پڑھیں'۔
پروفیسر عبدالرحیم قدوئی (ڈائریکٹر ، کے اے نظامی مرکز برائے علوم القرآن) نے کہا کہ 'خصوصی تہذیب الاخلاق میں اقبال کی فلسفیانہ شاعری اور ان کی ادبی تخلیقات کے مختلف پہلوؤں پر 24 انتہائی اہم اور مفید مضامین موجود ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'خصوصی شمارہ کا انتساب مرحوم پروفیسر اسلوب احمد انصاری کی جانب کیا گیا ہے ، جنہوں نے علامہ اقبال پر بڑے پیمانے پر تحریری کام کیا تھا۔
ماہنامہ تہذیب الاخلاق کے سابق ایڈیٹر پروفیسر ابوالکلام قاسمی نے علامہ اقبال کو مغربی دنیا سے متعارف کرانے کے سلسلے میں پروفیسر ٹی ڈبلیو آرنلڈ کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک برطانوی مستشرق ہونے کے ساتھ علم دوست تھے'۰