اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کولکاتا: راحت اندوری کے انتقال پر خصوصی انٹرویو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کلکتہ یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر ندیم احمد نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ راحت اندوری نہ صرف اردو حلقے میں معروف تھے بلکہ دیگر حلقے میں بھی ان کی پذیرائی تھی۔

سدف
سدف

By

Published : Aug 11, 2020, 11:05 PM IST

اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کے انتقال کے بعد سے مختلف خطوں سے متعدد شخصیات نے انہیں اپنے اپنے انداز میں یاد کیا ہے۔

کسی نے ان کے اس دنیا سے جانے کو اردو کا سرمایہ گم ہو جانا بتایا تو کسی نے اردو شاعری کا نا تلافی نقصان قرار دیا۔

ویڈیو

اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کلکتہ یونیورسٹی کے اردو کے پروفیسر ندیم احمد نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ راحت اندوری نہ صرف اردو حلقے میں معروف تھے بلکہ دیگر حلقے میں بھی ان کی پذیرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا کے تمام خطوں میں اردو اور ہندی جاننے والے راحت اندوری کو جانتے اور پہنچانتے تھے۔

ندیم احمد نے مزید کہا کہ راحت اندوری کے انتقال پر سوشل میڈیا پر انہیں جس طرح یاد کیا جا رہا ہے، ایسا ماضی قریب میں کسی شاعر کو نہیں یاد کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details