مشن چندریان 2 ملک کا اب تک کا سب سے خلائی مشن ہے، چندریان مشن میں اپنی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر مقبول احمد نے بتایا کہ اس مشن کے ذریعے بھارت 13 تجربات کرے گا جبکہ ناسا کے لیے بھی ایک تجربہ کیا جائے گا۔
'مشن چندریان۔2 پہلے سے 100 گنا ایڈوانس ہے' - indian space research orgnizaton
بھارت کے سب سے بڑے خلائی منصوبے چندریان۔2 کو عملی جامہ پہنانے میں اپنی خدمات پیش کرنے والے بھارتی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) کے سائنسداں ڈاکٹر سید مقبول احمد کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی ملاقات۔
'مشن چندریان۔2
ڈاکٹر مقبول احمد نے مشن چندریان 1 کے لیے بھی اپنی خدمات انجام دی تھیں، انہوں نے کہا کہ چندریان 2 پچھلے مشن سے 100 گنا زیادہ ایڈوانس ہے۔
واضح رہے کہ چندریان 2 کو 14 جولائی کو لانچ کیا جانے والا تھا لیکن اس مین کچھ تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا تھا اور اب 22 جولائی کو اسے لانچ کیا جائے گا۔