اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نوئیڈا میں کورونا سے تحفظ کی خصوصی کوشش - corona virus

نوئیڈا میں 143 کورونا کے معاملات کے بعد ضلعی انتظامیہ مزید الرٹ ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی سربراہی میں پولیس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ جاتی افسران کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔

نوئیڈا میں کرونا سے تحفظ کی خصوصی کوشش
نوئیڈا میں کرونا سے تحفظ کی خصوصی کوشش

By

Published : Jun 26, 2020, 8:08 PM IST

نوئیڈا میں ریکارڈ 143 کورونا کے معاملات کے بعد ضلعی انتظامیہ مزید الرٹ ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی سربراہی میں پولیس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ جاتی افسران کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔

نوئیڈا میں کرونا سے تحفظ کی خصوصی کوشش

ضلعی انتظامیہ جنگی بنیادوں پر کوششیں کررہی ہے تاکہ ضلع کے تمام رہائشیوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچایا جاسکے۔ ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شریش جین کے مطابق اس ضمن میں جہاں کورونا سے متاثرہ افراد پائے جارہے ہیں وہاں مستقل طور پر سینٹائزیشن کیا جا رہا ہے ۔ اس کے تحت ایسے 41 مقامات کی نشاندہی کر کے سینٹائزیشن کا کام کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کی چوکسی اور تمام احتیاطی اقدامات کے باوجود بھی نویڈا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہاں سے مسلسل متاثرین کی تعداد میں اضافہ کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details