اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ای ٹی وی بھارت کی شتروگھن سنہا سے خصوصی گفتگو - citizenship amendment act

معروف اداکار و سیاست داں شترو گھن سنہا نے کہا کہ حکومت کی منشاء کے خلاف اب ہم یاترا کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

شتروگھن سنہا سے خصوصی گفتگو
شتروگھن سنہا سے خصوصی گفتگو

By

Published : Jan 4, 2020, 5:23 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے کہا کہ اب حکومت کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہرے پر اپنی خاموشی توڑنی پڑے گی، جب ملک کا نوجوان طبقہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف سڑکوں پر اترا ہے تو ہم بھی اب خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

شتروگھن سنہا سے خصوصی گفتگو، ویڈیو

اُنہوں نے کہا کہ جب اس قانون کے نفاذ کی باتیں کی جارہی ہے تو مسلمانوں کو اس سے باہر کیوں رکھا گیا، کیوں انہیں نشانہ بنایا گیا انہیں الگ کیوں کیا گیا آخر عوام کیسے ثابت کرے گی کی وہ اسی ملک کے باشندے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 جنوری کو گاندھی شانتی یاترا کا آغاز ممبئی کے اپولو بندر یعنی گیٹ وے آف انڈیا سے ہوگا، یہ یاترا ملک میں سی اے اے کو لےکر پھیلی بے چینی کو ختم کرنے اور عوام کو حکومت کی منشاء کے خلاف بیدار کرنے کے لیے ہے جس میں فلمی شخصیات، سیاستداں، دانشور، نوجوان، خواتین حتی کہ ہر شہری کی شمولیت ہوگی۔

ملک کے الگ الگ حصوں میں اپنا سفر طے کرتے ہوئے یہ یاترا 30 جنوری کو قومی دارالحکومت دہلی کے راج گھاٹ (گاندھی جی کی سمادھی) پر اختتام پذیر ہوگی۔

یہ یاترا معروف سیاستداں یشونت سنہا کی سربراہی میں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details