اسپیشل بس سروس کا آغاز دریائے کالی سے مظفر نگر روڈ ویز نے کیا ہے جس کا مقصد شہر میں بڑھتی آبادی اور ٹریفک سے عوام کو راحت فراہم کرنا ہے ، جسے سٹی مجسٹریٹ اتل کمار اور ایس پی ٹریفک بی بی چورسیا نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
مظفر نگر اسپیشل بس سروس کا آغاز - muzaffar nagar news
اتر پردیش کے مظفر نگر میں دریائے کالی سے تھانہ بھون تک اسپیشل بس سرویس کا آغاز کیا گیا جسے سٹی مجسٹریٹ اور ایس پی ٹریفک نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس سلسلے میں سٹی مجسٹریٹ اتل کمار ، ایس پی ٹریفک بی بی چورسیا اور مظفر نگر روڈ ویز کے اے آر ایم بی پی اگروال نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہ کہ دریائے کالی سے ہر 30 منٹ کے بعد مظفر نگر سے تھانہ بھون جانے والی ایک اسپیشل بس سروس شروع کردی گئی ہے جو صبح 7:30 بجے سے شروع ہوگی اور شام 7:30 بجے اختتام پذیر ہوگی۔
اس اسپیشل بس کے تحت کرایے پر 25 فیصد کی رعایت دی جارہی ہے۔ یہ اسپیشل بس مظفر نگر سے چارٹھوال ہوتے ہوئے تھانہ بھون ہوگی۔ اس سرویس کے لیے ایک اسٹیشن ماسٹر بنایا گیا ہے جو مسافروں کے مسائل حل کرے گا۔