اردو

urdu

By

Published : Sep 16, 2020, 11:43 AM IST

ETV Bharat / bharat

بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ ضروری

چیف ایگزیکیٹیو آفیسر شلپا شرما نے کہا ہے کہ 'بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق جانکاری حاصل کرنے میں پوشن رتھ ابھیان کامیاب ثابت ہوگا'۔

special attention must be paid to the health of children
بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ ضروری

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں محکمہ خواتین و اطفال کی جانب سے پوشن رتھ کا آغاز کیا گیا ہے۔

ضلع پنچایت آفس کے احاطے میں ضلع پنچایت صدر بسن گوڑا پاٹل اور ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا شرما نے پوشن رتھ ویان کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ ضروری

اس موقع پر ضلع پنچایت صدر بسن گوڑا پاٹل نے کہا کہ 'نوزائیدہ بچے اور حاملہ خواتین کی صحت کی جانکاری سے متعلق پوشن رتھ ابھیان سے عوام میں بیداری پیدا کی جائے گی'۔

ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر شلپا شرما نے کہا کہ 'موجودہ ماحول میں سماجی باہمی ربط کو برقرار رکھنے کے لئے پوشن ابھیان شروع کیا گیا ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق جانکاری حاصل کرنے میں یہ پوشن رتھ ابھیان کامیاب ثابت ہوگا'۔

اس موقع پر محکمہ خواتین و اطفال ڈیپارٹمنٹ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details